لاک ڈاؤن میں نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دینگے: عثمان بزدار

    لاک ڈاؤن میں نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دینگے: عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے کسی کو ناجائزفائد ہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، پنجاب حکومت نے کورونا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لئے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مارکیٹوں، بازاروں او ربزنس ہاؤسز کو حکومتی ہدایات پر 100فیصد عملدرآمد کرنا ہوگا جبکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ موجودہ حالات میں سب کو احتیاط اورذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں،علاوہ ازیں ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کورونا وباء کے باعث غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں،کمزور طبقے پر پہلے بوجھ ڈالا نہ آئندہ ڈالیں گے،بجٹ میں کمزور طبقے کا پورا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے منفرد طریقے سے اقدامات کئے جائیں،عام آدمی کی مشکلات و ضروریات کو مد نظر رکھ کر اقدامات تجویز اورمتعلقہ محکمے اپنے اہداف کے حصول کے حوالے سے جامع حکمت عملی وضع کریں۔3 گھنٹے طویل اجلاس میں صوبے کے وسائل میں اضافہ کے حوالے سے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ پنجاب وسائل کی دولت سے مالامال ہے مگرضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرکے معیشت کو مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی سرگرمیاں تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جوتجاویز کو حتمی شکل دے کر جامع پلان پیش کرے گی
سردار عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -