توشہ خانہ کیس، نواز شریف، یوسف گیلانی شاہد خاقان اور آصف زرداری آج طلب

  توشہ خانہ کیس، نواز شریف، یوسف گیلانی شاہد خاقان اور آصف زرداری آج طلب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج تین سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خان کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا گیا ہے جبکہ اسی کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو بھی بلایا گیا ہے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر رکھا ہے۔

توشہ خانہ کیس

مزید :

صفحہ اول -