بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپروائی: شہباز شریف

  بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپروائی: شہباز ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شہبازشریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش شدید مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپروائی قابل مذمت ہے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس پیسے ختم اور ٹکٹ کے زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات قابل افسوس ہیں، وزیراعظم اور وزیر خارجہ بیان دے کر بھول جاتے ہیں، سفارتخانوں کے عدم تعاون کی شکایات عام ہیں، عید الفطر سے قبل تمام پاکستانیوں کی واپسی کے اعلان کا کیا ہوا؟ زائد کرائے کیوں وصول کیوں کئے جا رہے ہیں؟۔شہباز شریف نے کہا بیرون ملک پاکستانی وطن واپسی کے لئے وزیراعظم، وزیر خارجہ، سفارتخانوں کی سفارشیں ڈھونڈنے پر مجبور ہیں، تقریر، بیان، دعوے چھوڑیں، حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی عملی مدد کرے، ان کی واپسی کا واضح پلان اور تاریخ دے۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -