شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی سکینڈل انکوائری رپورٹ چیلنج کردی

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی سکینڈل انکوائری رپورٹ چیلنج کردی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی انکوائری کمیشن کی انکوائری رپورٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست (آج) جمعرات کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے عدالت سے استدعا کی کہ 21 مئی کو جاری کی گئی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، وزارت داخلہ کے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی جس میں ملز مالکان کو مورد الزام ٹھہرایا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کمیشن نے تحقیقات کرتے ہوئے مجوزہ قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔

رپورٹ چیلنج

مزید :

صفحہ اول -