ملک بھر میں شیڈول، غیر شیڈول امتحانات ملتوی

  ملک بھر میں شیڈول، غیر شیڈول امتحانات ملتوی

  

اسلام آباد، لاہور (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں شیڈول اور غیر شیڈول امتحانات کو فوری ملتوی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو آگاہ کردیا، جبکہ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کو اگلی کلاس میں پرموٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری تعلیم نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو خط لکھ دیا ہے کہ کچھ تعلیمی ادارے اور مدارس نے ایس او پیز کیساتھ جون، جولائی میں امتحانات لینے کی درخواست کی تھی، مگر یہ امتحانات کیلئے موز و ں وقت نہیں، قومی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں تمام امتحانات ملتوی کیے ہیں، تمام صوبائی حکومتیں بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی امتحان نہ ہو۔ادھر پنجاب کے صوبائی و زیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے کورونا وباء کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث بغیر امتحانات کے تمام طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ کردیا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پیغام میں طلبہ کوپرموٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا جس کے مطابق سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاسوں میں پرموٹ کردیا گیا ہے۔

امتحانات ملتوی

مزید :

صفحہ اول -