قومی مفاد کیلئے پولیو کے خاتمے تک پاک فو ج ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی: جنرل باجوہ
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انسداد پولیو مہم اور کورونا وائرس سے آگاہی مہم پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔اس موقع پر گفتگو میں کورونا وائرس کے خطرات اور پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی بات چیت کی گئی۔آرمی چیف کا کہنا تھا ہیلتھ کیئر وکرز انسداد پولیو مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، صحت عامہ کے حوالے سے پاک فوج اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، انسداد پولیو مہم کے ورکرز کورونا وباء میں بھی پیش پیش ہیں۔ کورونا وائرس کے باوجود آئندہ چند ہفتوں میں پولیو مہم شروع کی جائیگی۔اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا تھا پاک فوج انسداد پو لیو مہم کیلئے سکیورٹی، مانیٹرنگ سے متعلق مو ثر کردار ادا کر رہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کیا اور پولیو کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی حمایت اور اقدامات کی تعریف کی اور کہا پاک فوج نے وزارت صحت کیساتھ مل کر انسداد پولیو مہم مربو ط بنائی۔ پاک فوج نے انسداد پولیو ٹیم کو سکیورٹی فراہم کی۔آرمی چیف نے بھی پولیو کے خاتمے کے نیک کام کیلئے بل گیٹس کی عالمی کوششوں کو سراہااور بل گیٹس کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے قومی مفاد کیلئے پولیو کے خاتمے تک پاک فوج ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
جنرل باجوہ