ترکی میں کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے نغمہ ریلیز کر دیا گیا، ویڈیو وائرل

  ترکی میں کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے نغمہ ریلیز کر دیا گیا، ویڈیو وائرل

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ ریلیز کردیا گیا۔میرا نام کشمیر ہے کے نام سے نغمہ انگریزی زبان میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے جسکی ویڈیو میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو آزادی مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ نغمہ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔یہ نغمہ ترکی کے نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورین نے لکھا ہے اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے جب کہ اس نغمے کو حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ ڈیلا مائلز گایا ہے۔

ویڈیو وائرل

مزید :

صفحہ اول -