شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں صوبیدار سمی 2اہلکار شہید، 4زخمی

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں صوبیدار سمی 2اہلکار شہید، 4زخمی

  

بنوں (این این آ ئی)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر بم حملہ، صوبیدار سمیت دو اہلکار شہید چار زخمی ہو گئے جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقہ تپئی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں صوبیدارعزیزاور اور لانس نائیک مشتاق شہید جبکہ سپاہی نوید عالم، شبیر، نعیم اور سپاہی عمران زخمی ہو گئے دھماکے کے بعد فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔

دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -