صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست کی سماعت آج
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست کی سماعت 3 دن وقفے بعد آج (جمعرات کو) کو دوبارہ ہوگی۔سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی لارجر بنچ سنے گا۔ کیس کی سماعت تین دن قبل بنچ کے رکن جج میں کورونا علامات ظاہر ہونے اور ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک کے لئے ملتوی کی گئی تھی۔ کیس میں وفاق کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم اپنے دلائل دے رہے ہیں جو آج بھی سماعت کے آغاز پر اپنے دلائل جاری رکھیں گے
جسٹس فائز عیسیٰ