شہباز سریف کی بے تکی بیا ن بازی ڈرائنگ روم سیاست کا عملی نمونہ بن چکی: فیاض الحسن

شہباز سریف کی بے تکی بیا ن بازی ڈرائنگ روم سیاست کا عملی نمونہ بن چکی: فیاض ...

  

لاہو ر (آئی این پی) وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی بے تکی بیان بازی ڈرائنگ روم سیاست کا عملی نمونہ بن چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی پر شہباز شریف کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ حقائق کی موجودگی کے باوجود شہباز شریف کی حکومت پر تنقید ہوا میں تیر چلانے کے مترادف ہے،حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یو اے ای سے دس ہزار پانچ سو پاکستانیوں کی واپسی کے لیے چھیالیس اسپیشل فلائٹس چلائی جا رہی ہیں،پندرہ جون تک یو اے ای سے تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائیگا جبکہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی دستیابی کے تحت دیگر ممالک سے بھی پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے اور بیرونِ ملک ہمارے سفارت خانے اپنے ہم وطنوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان میں لینڈ ہونے والی ہر فلائٹ کے مسافر کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے جبکہ ٹکٹوں کی بلیک میں زائد قیمتوں پر فروخت کا پراپیگنڈا بھی متعدد مسافروں کی گواہیوں کے بعد دم توڑگیا ہے۔وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پرائیویٹ ٹریول ایجنسی یا ایجنٹ پی آئی اے کی ٹکٹ بیچنے کی مجاز نہیں،مسافروں سے التماس ہے کہ وہ سفارت خانے سے تصدیقی کال آنے پر بذاتِ خود اپنی ٹکٹ کی قیمت ادا کریں۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -