قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس کی تجویز لیگی قیادت نے مسترد کی،فواد

قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس کی تجویز لیگی قیادت نے مسترد کی،فواد

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس کی میری تجویز کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے مسترد کیا اب رہنماؤں کی بڑی تعداد کورونا کا شکار ہو چکی ہے۔ معاملات ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔ سیاسی رہنما عوام کو درست راستہ دکھائیں۔ بدھ کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے ویڈیو اجلاس کی تجویز دی تو مسلم لیگ ن کی قیادت نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ اب وہ تمام لیڈرز خود کو رونا کا شکار ہیں۔ معاملات ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔ ارکان کی بڑی تعداد بیمار ہو جائیں گے۔ سیاسی رہنماؤں کو عوام کو درست راستہ دکھانا چاہیے۔

فواد

مزید :

صفحہ اول -