آئی پی پیز کا مسئلہ جلدحل ہو جائے گا،عبد الرزاق داؤد

      آئی پی پیز کا مسئلہ جلدحل ہو جائے گا،عبد الرزاق داؤد

  

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ حکومت عوام کوسستی بجلی فراہم کرنے کے لئے ڈیموں کی تعمیرپرکام کررہی ہے،گزشتہ تیس سال میں ملک میں بجلی کی قیمتیں بہت زیادہ تھیں اورسستی بجلی کی دستیابی عوام کی ضرورت ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹرویو میں عبد الرزاق داؤد نے امیدظاہر کی کہ آئی پی پیزکامعاملہ جلدحل کرلیاجائے گا۔آئندہ مالی سال کابجٹ ماضی سے مختلف ہوگا کیونکہ کوروناوائرس کی وجہ سے برآمدات اوردرآمدات میں ایک بڑاخلا ء پیدا ہوگیاہے جس سے ریونیومیں کمی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت برآمدات بڑھانے پربھرپورتوجہ دے رہی ہے۔

عبد الرزاق داؤد

مزید :

صفحہ اول -