پنجاب سیڈ کار پوریشن کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری جاوید کی ریٹائرمنٹ کی تقریب

  پنجاب سیڈ کار پوریشن کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری جاوید کی ریٹائرمنٹ ...

  

لاہور (پ ر) پنجاب سیڈ کار پوریشن کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری جاوید کی ریٹائرمنٹ کی تقریب۔ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر زراعت کے چیف ایڈوائزر شاہد قادر کی خصوصی شرکت۔ تقریب میں ڈائریکٹر فنانس طارق محمود، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ملک الیاس، ڈائریکٹر پروسیسنگ شمشاد اصغر وڑائچ ، ڈائریکٹر ایڈمن میڈم صدف ظفر، ڈائریکٹرپروکیورمنٹ سرور شمسی، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ انعام الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر عامر سہیل بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا عبدالخالق، ڈپٹی ڈائریکٹر غلام کبریا، ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صالح، صدر سی بی اے یونین شہباز احمد بریار، حافظ محمد اسحاق کی شرکت مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی نے کہا کہ چودھری جاوید نے شعبہ مارکیٹنگ، ایڈمنسٹریشن اور پرچیز میں بہترین خدمات سرانجام دی۔ محنت اور لگن کے ساتھ محکمہ کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ چودھری جاوید ایک ایماندار اور محنتی آفیسر تھے جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔شاہد قادر نے کہا چودھری جاوید ایک محبت بھرے انسان ہیں جنہوں نے محنت اور ایمانداری سے پنجاب سیڈ کار پوریشن کو اپنی زندگی کے چالیس سال دیے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے چودھری جاوید کو پھولوں کے ہار پہنا? گئے اور انکی خدمات کو سراہا گیا۔ آخر میں سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری جاوید نے مینجنگ ڈائریکٹر اور آفیسرز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا زندگی کے چالیس سال اس کارپوریشن کو دیے اور میں بھی ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر ملک امتیاز کی طرح اعلان کرتا ہوں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی خدمات پنجاب سیڈ کار پوریشن کو بغیر تنخواہ کے دینے کے لیے تیار ہوں۔

پنجاب سیڈ کارپوریشن سے غداری کرنے والوں کا پہلے بھی دشمن تھا اور اپنی آخری سانس تک جو پنجاب سیڈ کارپوریشن کو میلی آنکھ سے دیکھے گا عبرت کا نشان بنا دوں گا۔

مزید :

کامرس -