نوکیا سافٹ ویئر پروڈکٹس سے سروس بہتر کررہے ہیں، پی ٹی سی ایل

  نوکیا سافٹ ویئر پروڈکٹس سے سروس بہتر کررہے ہیں، پی ٹی سی ایل

  

کراچی (پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے صارفین کے تجربات میں اضافہ اور کسٹمر سروس کی کارکردگی اور استعداد کار میں بہتری کیلئے نوکیا آٹومیشن انالیٹیکل اور مشین لرننگ سافٹ ویئر متعارف کرایا ہے۔ ان مصنوعات میں نوکیا منیجمنٹ پلیٹ فارم (ایس ایم پی) بھی شامل ہے جو نہ صرف صارفین کی سہولت سے متعلق طریقہ کار کو خود کار اور آسان بناتا ہے بلکہ شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کے مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کرتا ہے۔ نوکیا ایس ایم پی پاکستان میں پی ٹی سی ایل کے تمام کانٹیکٹ سینٹرز میں متعارف کرایا گیا ہے جس سے کسٹمر سروس کے تمام نمائندگان دستیاب معلومات کے ساتھ اپنے کام میں مزید متحرک ہیں اور ساتھ ہی صارفین کی رہنما ئی کے لئے ا قدامات ایک یکجا صورت میں میسر ہیں۔ پی ٹی سی ایل صارفین اب مجموعی طور پر بہتر تجربہ سے مستفید ہوسکیں گے کیونکہ ایس ایم پی صارفین کی خدمات سے متعلق اخراجات کو کم کرتے ہوئے مسائل کی نشاندہی اور حل کرنے کی صلاحیت کو مسلسل بہتر بناتاہے۔یہ سافٹ ویئر نوکیاکے بیل لیبز مشین لرننگ الگورتھم پر مبنی ہے۔ مزید برآں، پی ٹی سی ایل کے صارفین نوکیا سافٹ ویئر سلوشن کے استعمال سے اب انٹر نیٹ، آئی پی ٹی وی اور مواصلاتی سروسز کے بہتر اور معیاری تجربہ سے استفادہ کر سکیں گے۔

پی ٹی سی ایل اور نوکیا کے درمیان اشتراک میں پہلے سے موجود نوکیا نیٹ ورک اینالائز۔ کاپر کے ساتھ ساتھ نوکیا نیٹ ورک اینالائز۔ فائبر شامل ہے جس کا مقصد ان رہنما ئی کے لئے ا قدامات کا حصول ہے جومسائل کا تعین اوران کا حل فراہم کرتے ہیں بلکہ سروس کے معیار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کے وقت اور آپریشنل اخراجات کوبھی کم کرتے ہیں۔ مقیم الحق، چیف کمرشل اینڈ گروپ اسٹریٹجی آفیسر، پی ٹی سی ای ایل نے کہا ”ہم اپنے صارفین کے تجربے کو ڈیجٹیلائز کرنے اورصارفین سے بامقصد رابطے کے ذریعے موقع پر زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرکے صارفین کی مشکلوں کو کم کر نے کیلئے پرعزم ہیں۔یہ منصوبہ کم لاگت اور موثریت کے ساتھ ہمارے کام کی انجام دہی کو مزید بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔ نوکیا کے ساتھ ہمارا اشتراک کافی حد تک ہمارے تجربات اور ادارہ جاتی تشکیل نو میں مدد گار ثابت ہوا ہے“۔ ہنریک ویل، ہیڈ آف نوکیا سافٹ ویئر فار ایم ای اے نے کہا ”مراکز میں سافٹ ویئر کا استعمال ایسے متعددکارآمد طریقہ کار فراہم کرتا ہے جس سے پی ٹی سی ایل کی کسٹمر سروس صلاحیتوں اور صارف کے تجربے میں اضافہ ہوتا ہے۔ہمیں پی ٹی سی ایل کے ساتھ اشتراک میں اس سافٹ ویئر کے متعارف کرانے پر خوشی ہوئی اور پاکستان کی ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک کے ساتھ ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں تعاون کرنے کے خواہش مند ہیں“۔

مزید :

کامرس -