تل کے بیج میں 50 فیصد خوردنی تیل ہوتا ہے،ماہرین

تل کے بیج میں 50 فیصد خوردنی تیل ہوتا ہے،ماہرین

  

راولپنڈی (اے پی پی) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ تل کے بیجوں میں 50 فیصد سے زیادہ اعلیٰ کوالٹی کا خوردنی تیل اور تقریباََ22 فیصد پروٹین ہوتی ہے، اس کے تیل کی خصوصیات بہت حد تک زیتون کے تیل سے ملتی ہیں، گرم موسم تل کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔ماہرین نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تل کی منظور شدہ اقسام ٹی ایچ6اور ٹی ایس 5ہیں۔تمام آبپاش اور بارانی علاقوں میں تل کی قسم ٹی ایچ 6کا وقت کاشت 15جون سے 30جون اور ٹی ایس 5کا وقت کاشت 25جون سے 15جولائی ہے۔ درمیانی میرا سے بھاری میرا زمین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت ہوتل کی کاشت کے لئے موزوں ہے۔

ٓ

مزید :

کامرس -