پاکستان میں لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے وسیع امکانات موجود
فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ فیصل ۱ٓبادکے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیری فارمنگ اور لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
جن سے استفادہ کرتے ہوئے بہترین جانور پالے جا سکتے ہیں نیز۱ٓئندہ سال حج کے دنوں میں سعودی عرب کو قربانی کے جانور برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لائیو سٹاک مارکیٹ میں تھوڑی سی بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ملک کے مویشی پال کسانوں کی غربت کے خاتمہ کا اہتما م کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن ویلیو ایڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے اس بھر پور پیداوار کو منافع بخش سرمایہ کاری میں منتقل کرنے اور اس کے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانے میں ابھی تک اہداف کے حوالے سے مکمل کامیابی نہیں ہو سکی۔ ا