امریکہ میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی

  امریکہ میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی

  

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ محکمہ زراعت کی اجناس کی پیداوار کے حوالے سے اطمینان بخش رپورٹ ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے سے قبل سودے 3.75 سینٹ کم ہوکر 8.61 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے سودے 5.25 سینٹ گر کر 3.28 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے سودے 7.75 سینٹ کمی کے ساتھ 5.04 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

مزید :

کامرس -