پی سی بی کو سابق ممبر نعمان بٹ کیخلاف کارروائی سے تاحکم ثانی روک دیا گیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کواپنے بورڈ آف گورنر زکے سابق ممبر نعمان بٹ کے خلاف کارروائی سے تاحکم ثانی روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے،نعمان بٹ کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ وہ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہیں، پی سی بی نے انہیں بے بنیاد الزامات لگا کر بورڑ آف گورنرز کی میٹنگ اٹینڈ کرنے سے روک دیا،پی سی بی نے بے بنیاد الزامات لگا کر ان کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے،پی سی بی کی جانب سے عہدے سے ہٹانے کے اقدام کو کالعدم قرار دیاجائے،درخواست میں پی سی بی کی جانب سے جاری انکوائری کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
پی سی بی