جناح ہسپتال میں کورونا وبا کے دوران بھرتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے تحریری جواب داخل کرانے کا حکم

  جناح ہسپتال میں کورونا وبا کے دوران بھرتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہسپتال میں کورونا وبا کے دوران بھرتی ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے دائر درخواست پرایم ایس جناح ہسپتال اور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کو تفصیلی تحریری جواب 2 جولائی تک داخل کرانے کا حکم دے دیا،جسٹس علی باقر نجفی نے جنید ارشد وغیرہ کی درخواستوں پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان اورپرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل عدالت میں پیش ہوئے،ایم ایس جناح ہسپتال کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ کرونا وائرس وبا پھیلنے کی وجہ سے ان ملازمین کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا، جتنے عرصے کے لئے ان ملازمین کی ضرورت تھی ان سے کام لیا گیا، جب ان ملازمین کی ضرورت نہیں رہی توانہیں کام سے روک دیا اور تنخواہیں بند کر دیں، درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ جناح ہسپتال انتظامیہ نے مختلف کاموں کے لئے بھرتی کیا، ہسپتال انتظامیہ نے کام بند کرنے کا کہہ کر تنخواہیں روک لیں، جناح ہسپتال انتظامیہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیاجائے۔

تحریری جواب

مزید :

صفحہ آخر -