سی پی او فیصل آباد پولیس کو توہین عدالت کے تحت شوکاز نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے جسٹس آف پیس کے حکم کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کرنے کے معاملہ پر فیصل آباد پولیس کے سربراہ کو توہین عدالت کے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو بھی 17 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے،چیف جسٹس نے یہ احکامات عباد علی عرف عمران کی درخواست پر جاری کئے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ جسٹس آف پیس کے حکم کے باوجود فیصل آباد پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی،فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ سی پی او فیصل آباد توعدالت میں بیان دے چکے ہیں کہ جسٹس آف پیس کے احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جاتا ہے،غلط بیانی پر سی پی او فیصل آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے،آئندہ سماعت پر آئی جی خود پیش ہوکر وضاحت کریں کہ جسٹس آف پیس کے حکم پر پولیس عمل درآمد کیوں نہیں کرتی،اس کیس کی مزید سماعت 17 جون کوہوگی۔
سی پی او