محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی بھرتی کی تاریخ سے مستقلی کیلئے دائردرخواست سماعت کیلئے منظور

محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی بھرتی کی تاریخ سے مستقلی کیلئے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی بھرتی کی تاریخ سے مستقلی کیلئے دائردرخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے ڈائریکٹر غلام عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ حبیب کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وں کا موقف ہے کہ وہ محکمہ زراعت پنجاب میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورڈپٹی ڈائریکٹربھرتی ہوئے، انہیں مستقل کردیا گیالیکن ان کی مدت ملازمت میں دو سال کے پروبیشن پیریڈ کو شامل نہیں کیاگیا،ملازمین کو بھرتی کی تاریخ سے مستقل کرنا قانونی تقاضا ہے، جسے نظر انداز کیا گیا۔حکومت کو ہدایت کی جائے کہ درخواست گزاروں کو بھرتی کی تاریخ سے مستقل کیا جائے۔

سماعت منظور

مزید :

صفحہ آخر -