اضافی فیسوں کی وصولی،سکولز کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت نہ ہوسکی

اضافی فیسوں کی وصولی،سکولز کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت نہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں اضافی فیسوں کی وصولی پرمتعلقہ سکولوں کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت نہ ہوسکی،یہ درخواست جسٹس ساجد محمود سیٹھی کوسماعت کے لئے بھیجی گئی تھی لیکن فاضل جج کے اچانک رخصت پر چلے جانے کے باعث ان کی کاز لسٹ منسوخ ہوگئی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ عدالتی حکم کے باجود پرائیویٹ تعلیمی ادارے طلباء سے اضافی فیسیں وصول کررہے ہیں،ایسی فیسوں کی عدم ادائیگی پر طلباء کواگلی کلاسوں میں ترقی نہ دینے کی دھمکی دی جارہی ہے،متعلقہ سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اضافی فیس

مزید :

صفحہ آخر -