ٍٍایم کیو ایم کا صحت بجٹ دوگنا، سستے علاج کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

          ٍٍایم کیو ایم کا صحت بجٹ دوگنا، سستے علاج کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٍ کراچی (این این آئی) کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے صحت کا بجٹ دوگنا کرنے کا مطالبہ کردیا اور اسپتال کے نظام پر حفاظت کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے صحت کا بجٹ دگنا کرنے کے علاوہ وفاقی وصوبائی حکومتوں سے سستے علاج کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان قومی اسمبلی نے نجی ہسپتالوں میں علاج کے نام پرلوٹ مار کی مذمت کی اور اسے فوری روکنے پر روز دیا۔ایم کیو ایم ارکان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج نہ ہونے پر عوام ٹھوکریں کھارہے ہیں، نجی ہسپتالوں میں مہنگے ترین علاج کے باعث عوام بے بس ہے، ہسپتالوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے زور دیا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سرکاری ہسپتالوں کا نظم ونسق صوبائی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت موروثی سیاست کے سبب صحت کے مسائل پر ناکام ہوئی، نجی ہسپتال کرونا کے خاتمے کیلئے سستا علاج میسر کریں۔خیال رہے کہ پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 83 اموات ہوئیں۔
کراچی، ایم کیو ایم

مزید :

صفحہ آخر -