کراچی، زمین بوس عمارت کے ملبے سے مزید 4نعشیں بر آمد، تعداد 22ہو گئی
کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید 4 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔لیاری کے علاقے نیا آباد میں چند روز قبل گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹائے جانے کا کام تاحال جاری ہے اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے اندر کسی انسان کی موجودگی کی وجہ سے احتیاط کے ساتھ سامان اٹھایا جا رہا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے رات سے اب تک مزید 4 افرادنعشیں نکالی جا چکی ہیں، اور اب تک مجموعی طور پر 22 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں۔امداری ٹیموں کے مطابق عمارت کے ملبے سے تمام نعشوں کو نکال لیا گیا ہے، مزید کوئی نعش ہے یا نہیں، احتیاطی طور پر دیکھا جارہا ہے۔خیال رہے کہ لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت میں 40 فلیٹ تھے جب کہ عمارت پر پینٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا گیا تھا۔
کراچی، زمین بوس عمارت