میاں چنوں، نادرا آفس کی چھت گر گئی، عملہ سمیت 29افراد ملبے تلے دب گئے، خاتون جاں بحق

میاں چنوں، نادرا آفس کی چھت گر گئی، عملہ سمیت 29افراد ملبے تلے دب گئے، خاتون ...

  

میاں چنوں (نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ پر واقع نادرا آفس میاں چنوں کی چھت گر گئی عملے کے 17ملازمین سمیت 29افراد ملبے تلے دب گئے تفصیلات کے مطابق نادرا آفس میاں چنوں کی چھت گرنے سے عملے کے 17ارکان سمیت متعدد شہری ملبے تلے دب گئے عینی شاہدین کے مطابق نادرا آفس میاں چنوں میں دفتر کی چھت پر مرمت کا کام ہو رہا تھا کے نادرا آفس میاں چنوں کی چھت گر گئی چھت ایک طرف سے گرنی شروع ہوئی تو ملازمین اور شہریوں نے دفتر سے بھا گ کر نکلنے کی کوشش کی ملبے تلے دب کر کچی آبادی میاں چنوں کی رہائشی 35سالہ نذیرہ پروین زوجہ شہباز اکرم ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی جبکہ زخمیوں میں ظہور احمد،زین، عبدالرحمن،آصف علی، انچارج نادرا آفس میاں چنوں رانا انتظار حسین،طارق جاوید،محمد سہیل، عمران، آصف،اسد اللہ، شمیم بی بی،اختر،شمیم،رانا محمد سلیم، محمد اشفاق، حمیدا ں بی بی،شاہد شریف،اقراء طارق زخمی ہوگئی زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیا حالت تشویس ناک ہونے پر چک نمبر129پندرہ ایل کے رہائشی محمد طارق اور اقراء طارق اور 124/15-Lکی شمیم بی بی کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122میاں چنوں کی ٹیمیں ٹریفک پولیس کے ملازمین، پولیس تھانہ سٹی ،اسسٹنٹ کمشنر پہنچ گئے ریسکیو کے ملازمین نے ملبے تلے دبنے والے نادرا کے ملازمین اور شہریوں کو نکالا ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر اعجاز انجم اور سول ڈیفنس بھی موقع پر پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال زخمیوں کی عیادت کی اور واقع کی تحقیقات شروع کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -