عوا م احتیاط کریں ہم خطرناک صورتحا ل کی جانب جا رہا ہے: سید مراد علی شا ہ

    عوا م احتیاط کریں ہم خطرناک صورتحا ل کی جانب جا رہا ہے: سید مراد علی شا ہ

  

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام سے کہتا ہوں کہ احتیاط کریں کیونکہ ہم خطرناک صورتحال کی طرف جارہے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 9100کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2487نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 3 اعشاریہ27 فیصد آیا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت تک 43ہزار 790کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 42 کورونا کے مریض انتقال کرگئے،جس کے بعد سندھ میں اب تک کورونا سے اموات کی تعداد 738 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ میں 493 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کورونا کے 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 22052 مریض زیر علاج ہیں جن میں گھروں میں 20478 اور آئسولیشن سینٹرز میں 48 مریض زیر علاج ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 1526 کورونا کے مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج 1111 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے،جس کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 21007 ہوگئی ہے۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی میں مزید 1755 کیسز سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا تو نتائج 27 فیصد سے بھی بڑھ جائیں گے۔

مراد علی شاہ

مزید :

صفحہ آخر -