سنتھیا رچی کو خاتون کہنا بھی عورت کی تذلیل،لطیف کھوسہ

  سنتھیا رچی کو خاتون کہنا بھی عورت کی تذلیل،لطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کی فوج ہے، معافیہ کو کنٹرول کون کررہا ہے،ماضی میں عمران خان بڑی بڑی باتیں کرتے تھے،72 گھنٹوں میں پٹرول بحران ختم کرنے کی بات ہوئی،ندیم بابر صاحب کیا پٹرولیم مسئلہ میں حصہ دار نہیں،کابینہ میں چینی بنانے والے وزیراعظم کے اے ٹی ایم ہیں،چیئرمین نیب ٹائیگر بنیں اور وزیراعظم سے چینی بحران پر کام شروع کریں،پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو شفاف الیکشن ضرور می ہے،سنتھیا رچی 2011 کے بعد 2020 میں نیند سے جاگی،سنتھیا رچی کو تو عورت کہنا بھی عورت کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو کورونا کے ساتھ جینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی مرضی ہوگی کہ وہ کب جانا ہے،دیگر ممالک کی طرح حکمرانوں کو لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ عید کی خریداری کو ترجیح دی گئی،آج وکلاء کو فیس ماسک، سینٹائزر فراہم کرنے آئے ہیں،چیمبر میں کام کرنے والے دیگرسٹاف کو بھی یہ چیزیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ڈاکٹروں اور طبی عملہ نے کورونا سے لڑتے ہوئے شہادت قبول کی، انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی میں موجودہ دور کے ٹرم اور بات 1985 سے،چینی برآمد کرنے کی اجازت وزیراعظم کی کابینہ نے دی۔انہوں نے کہاکہ چین نے کہا تھا،سٹیل مزدوروں کو تربیت دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ساڑھے 19 ہزار ایکڑ پر سٹیل مل بنی ہے،افتخار چوہدری نے 2006 میں نجکاری کو ختم کیا،پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا حصہ ہوں،پیپلز پارٹی نے سلیکٹیڈ کا لفظ چھوڑا لیکن اسے سے پیچھے نہیں ہیں،پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو شفاف الیکشن ضرور می ہے۔
لطیف کھوسہ

مزید :

صفحہ آخر -