سندھ،خیبر پختونخوا میں ٹڈی دل کے حملے،کنٹرول آپریشن جاری

  سندھ،خیبر پختونخوا میں ٹڈی دل کے حملے،کنٹرول آپریشن جاری

  

اسلام آباد (آئی این پی)ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل ملک کے51 اضلاع میں موجود، بلوچستان 33، خیبر پختونخوا10، پنجاب2 اور سندھ کے6 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر اور اتھل بھی ٹڈی دَل سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں بھی ٹڈی دل موجود ہے۔کرک، کرم، اورکزئی، پشاور، گھوٹکی، سانگھڑ، سکھر، شہید بے نظیرآباد، مٹیاری، شکارپور، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی کے اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10ہزار ہیکٹر رقبے پرٹڈی کش سپرے کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 66 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پشین میں 200 ہیکٹر رقبہ پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیائی اسپرے کیا گیا۔گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ بھی ٹڈی دل کے تدارک کے لئے متحرک ہوگئی ہے اور بروقت ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو بچانے کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ کسانوں کو سیمینارمیں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے آگاہی بھی دی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -