شیخ رشید کی خیریت دریافت کرنے کیلئے اعلی شخصیات کے ٹیلیفونک پیغامات

شیخ رشید کی خیریت دریافت کرنے کیلئے اعلی شخصیات کے ٹیلیفونک پیغامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کرنے کیلئے اعلی شخصیات نے فون کئے اور پیغامات بھجوائے ہیں۔ شیخ رشید نے کہاکہ صدر پاکستان عارف علوی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے فون آئے اور صحت کے بارے میں پوچھا،گورنر سندھ عمران اسمعیٰل نے بھی شیخ رشید احمد کو فون کیا تحریک منہاج القرآن کے چیرمین طاہرالقادری نے فون کیاپھولوں کا گلدستہ بھی بھیجا۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے فون کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھجوایا۔ اعلی حکومتی اور دیگرشخصیات نے شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شیخ رشید احمد

مزید :

صفحہ آخر -