صحافی سنتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست کی سماعت

صحافی سنتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیرعظم بینظیر بھٹو پر الزامات سے متعلق بیان پر امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سنتھیا رچی کو نوٹس جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے امریکی شہری سنھتیا ڈی رچی کے خلاف پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ریاست علی آزاد ایڈوکیٹ پیش ہوئے جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا کہ شکیل عباسی نے مقدمہ اندراج کی درخواست دی تو انہیں وضاحت کی گئی تھی کہ وہ متاثرہ فریق نہیں۔ ریاست علی آزاد ایڈوکیٹ نے کہا اس سے متعلق قانون واضح ہے، بینظیر بھٹو کے خلاف نازیبا ٹویٹ سے پیپلز پارٹی کا ہر کارکن متاثرہ فریق ہے۔پی ٹی اے کے ڈی جی لا نے کہا اس کیس کے حوالے سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،عدالت نے پی ٹی اے کی جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی کو بھی نوٹس جاری کر دیا کیس کی مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
صحافی ڈی رچی

مزید :

صفحہ آخر -