اسلام پورہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

اسلام پورہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹارگٹ کلنگ یا قتل کی واردات،رات گئے اسلام پورہ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکل پر سوار چار نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے آغا محمد علی کو موقع پر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے بتایا گیا ہے نوری بلڈنگ کے قریب تیس سالہ آغا محمد علی اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ رات بارہ بجے کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان آئے جنہوں نے اسے دیکھتے ہی اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی واردات کی ہے اور انھوں نے آتے ہی مقتول کو برسٹ مار کر موقع پر ہی ڈھیر کر دیا اور فرار ہو گئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور قریبی علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے سے ملزمان کو شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے

فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -