کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں ناکامی،2ڈی سی اوایس ڈی

  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں ناکامی،2ڈی سی اوایس ڈی

  

لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت نے کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد میں ناکامی پر 2 ڈپٹی کمشنرز کو او ایس ڈی بنا دیاجبکہ 2ڈپٹی کمشنرز سمیت 6 ا فسر وں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوزب سعید کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں ناکامی پراو ایس ڈی بناتے ہوئے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہا رٹی کلچر اتھارٹی مظفر خان سیال کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ سدرہ یونس کو بھی کورونا ا یس او پیزپر عملدرآمد میں ناکامی پر او ایس ڈی بنا کرایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی جگہ محمد اصغر جوئیہ ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح طارق علی بسرا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پار کس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کو ڈی جی پی ایچ اے کا اضافی عہدہ دیدیا گیا ہے جبکہ ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اوایس ڈی

مزید :

صفحہ آخر -