نواز شریف کی چہل قدمی کو متنازعہ بنا نا افسوسناک، ڈاکٹر عدنان
اسلام ا ٓباد (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن نرمی کے بعد ڈاکٹرز نے میاں نواز شریف کو چہل قدمی کا مشور ہ دیا گیا،ان کی چہل قدمی کی تصویروں کو متنازع بنایا گیا جو افسوسناک ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج کا کہنا تھا کہ چہل قدمی امراض دل، ذیابطیس اور ھائپر ٹینشن کے امراض کیلئے بے حد ضروری ہے اسی لیئے برطانوی ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کو برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک مریض دوران علاج ورزش یا چہل قدمی کرے تو اسے متنازع بنا دیا جا تاہے جو کہ افسوسناک بات ہے کو ئی ابہام نہیں کہ نواز شریف کی تصویروں کو بدنیتی کی بنیاد پر جاری کیا گیا نواز شریف کی ایک جھلک سے مسلم لیگ ن کے کارکنان اور میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کے جذبے میں جان پڑ گئی۔
، ڈاکٹر عدنان