پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز میں اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز میں اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز میں اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،کیسز میں اضافہ  تباہی کا باعث بن سکتے ہیں،پارلیمنٹ ڈسپنسری انتظامیہ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو خبردار کردیا۔ بدھ کو لکھے گئے خط میں کہاگیاکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کے کیسز میں اضافہ مستقبل میں تباہ کن نتائج دے سکتا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔خط میں کہاگیاکہ عملے میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی طرف توجہ دی جائے، این آئی ایچ نے 382 ٹیسٹ کئے جس میں سے 67 پازیٹو آئے ہیں، پارلیمنٹ میں کورونا کیسز کے پازیٹو تعداد کا ریشو 17 فیصد ہے، کیسز میں اضافہ مستقبل میں تباہی کی طرف دھکیل سکتا ہے، پارلیمنٹ ہاوس میں کیسز میں اضافے کی طرف توجہ دی جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس

مزید :

صفحہ آخر -