انسداد کورونا وائرس کیلئے وفاق و صوبوں نے اپنا کردا ر اد نہیں کیا: گورنر پنجاب

انسداد کورونا وائرس کیلئے وفاق و صوبوں نے اپنا کردا ر اد نہیں کیا: گورنر ...

  

اوکاڑہ، لاہور (بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران وفاقی،صوبائی حکومتوں او ر عوام نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا مہلک وباء کے دوران جو کردار ہمیں ادا کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا، کورونا وائرس جادو ٹونے سے ختم نہیں ہو سکتا۔پاکستان میں کیسز صحت یاب افراد سے زیادہ ہیں۔ کورونا وائرس سے صور تحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے، جس پر تشویش ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں صحت یاب افراد سے ڈبل کیسز موجود ہیں۔ یہ الار منگ صورتحال ہے۔ سب کو یہ ماننا ہو گا یہ حقیقت ہے، اس میں کوئی سازش نہیں، وباء نے متعدد لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے وہ کردار ادا کیا جو کرنا چاہیے تھا میرے خیال میں یہ کردار ادا نہیں کیا جبکہ 20 کروڑ عوام نے اپنی ذمہ داری کا ثبوت نہیں دیا۔سب کو اپنی جانیں بچانے کا ثبوت دینا چاہیے تھا۔ غلطی کی وجہ سے کورونا آؤٹ آف کنٹرول ہو گیا ہے۔ موذی مرض کوکنٹرول کرنے کیلئے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔انکامزید کہنا تھا برطانوی پارلیمنٹ کے 15 ارکان نے مقبوضہ کشمیر میں بھار تی ظلم و ستم کو اجاگر کیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں ہونیوالے ظلم پر آواز ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں۔ بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو منہ توڑ جوا ب دیا جایگا۔ نیب خودمختارادارہ ہے اوراپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ حکومت کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتی۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما عبدالحمید جج، آصف کجر، میاں حمزہ اکرم سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا عمر ان خان کی قیادت میں وطن عزیز مسائل سے نکل کر جلد ہی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، عوام حکومت کیخلاف ہر ساز ش کا ڈٹ کر جواب دے رہے ہیں،اپوزیشن خالی جھولی کیساتھ عوام کے پاس جائیں گے ہم اپنی شاندار کارکردگی لے کر جائیں گے جبکہ آئندہ کا پانچ سالہ پروگرام بھی عوام کی عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ وعدوں کے ایفاء کی وجہ سے عوام ڈٹ کر عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں جس سے ہر سازش ناکام ہوتی جا رہی ہے، موجودہ جمہوری حکومت کے گزشتہ ایک سال 9ماہ کے منصوبے عوامی خدمت اور کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،موجودہ حکومت نے ملک کی ڈگمگاتی کشتی کو ڈوبنے سے بچا کر خوشحالی کی سمت پر چھوڑا،عمران خان کی مقبولیت عوامی دلوں سے کم نہیں کی جا سکتی بلکہ ان کی عزت و تکریم میں مز ید اضافہ ہوا ہے۔ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت کا مشن ہے بلا جواز تنقید پر کان دھرنے کے بجائے عوامی خدمت کے مشن پر کام کو جاری رکھیں۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -