پنجاب حکومت نے گریڈ18 اور19 کے 14 افسران کے تبادلے کردئیے

  پنجاب حکومت نے گریڈ18 اور19 کے 14 افسران کے تبادلے کردئیے

  

لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت نے گریڈ18 اور19 کے 14 افسران کے تبادلے کردئیے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری سکول اینڈ ایجوکیشن محمدشبیربھٹی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اورسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوزیب سعید کو او ایس ڈی اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ڈائریکر جنرل پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کو ڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرہ یونس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور انھیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اور ان کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور محمد اصغر کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر پنجاب طارق علی بصرہ کو ڈی جی پی ایچ اے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر وویمن ڈویلیپمنٹ پنجاب نورش عمران کو او ایس ڈی اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ سجیلا نوید کو ڈائریکٹر وویمن ڈویلیپمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا ہے اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری سکول اینڈ ایجوکیشن محمدشبیربھٹی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور انھیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلیپمنٹ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور انھیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ تقرری کے منتظر آصف مجید کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول اینڈ ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔سیکرٹری پنجاب پروینس ورکر ویلفئیر بورڈ شکیل بھٹی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور انھیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ کی گئی ہے۔تقرری کیمنتظر جہانگیر احمد کو سیکرٹری پنجاب پروینس ورکر ویلفئیر بورڈ تعینات کردیا گیاہے۔ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد محمد آصف کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور انھیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسما اعجاز کو ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے تمام افسران کو فوری طور پر چارج سنبھال کر اپنی ڈیوٹی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -