پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے این ڈی ایم اے نے ہیلپ لائن قائم کر دی

  پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے این ڈی ایم اے نے ہیلپ لائن قائم کر دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی کے بعد طبی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ صحت یاب ہونے والے افراد پلازمہ عطیہ کریں، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) نے پلازمہ کا عطیہ جمع کرنے کیلئے ہیلپ لائن قائم کی ہے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ صحت یاب ہونے والے افراد اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے ہیلپ لائن نمبر 03041110161 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہیلپ لائن چوبیس گھنٹے فعال رہے گی۔

ہیلپ لائن

مزید :

صفحہ آخر -