دبئی سے وطن واپسی کے خواہشمند غیر معتبر ذرائع سے ٹکٹ نہ خریدں، پاکستانی قونصل جنرل

  دبئی سے وطن واپسی کے خواہشمند غیر معتبر ذرائع سے ٹکٹ نہ خریدں، پاکستانی ...

  

دبئی(آئی این پی) پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے کہا ہے کہ وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی صرف پی آئی اے کے کاؤنٹر سے ٹکٹ حاصل کریں اور غیر معتبر ذرائع سے ٹکٹ خریدنے سے پرہیز کریں۔دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے جو فلائٹس مختص کی ہیں ان کا ٹکٹ صرف پی آئی اے کاؤنٹر سے ہی حاصل کیا جائے۔قونصل جنرل نے کہا کہ پی آئی اے نے کراچی کیلئے اکانومی کلاس کا کرایہ 810 درہم، بزنس کلاس کیلئے 19 سو درہم، پشاور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کیلئے اکانومی کلاس کا کرایہ 11 سو 20 درہم اور بزنس کلاس کیلئے 22 سو درہم رکھا ہے، اس رقم کے علاوہ مزید کوئی اضافی رقم نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسی شکایات آرہی ہیں کہ کچھ ایجنٹ اضافی پیسے وصول کر کے ٹکٹ فروخت کر رہے ہیں، ایسے افراد کو کوئی اضافی رقم نہ دی جائے، چنانچہ کسی بھی شخص سے ٹکٹ نہ خریدیں۔ان کے مطابق ٹکٹ صرف پی آئی اے کاؤنٹر سے ایشو ہوگا، خود وہاں جائیں اور ٹکٹ خرید کر نقد یا کارڈ سے ادائیگی کریں۔

قونصل جنرل

مزید :

صفحہ آخر -