کورونا وبا ء کی صورتحال انتہائی خطرناک، ہر گھنٹے میں 4اموات ہو رہی ہیں: ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہر گھنٹے میں 4 لوگ مر رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا اسوقت ملک میں کورونا وائرس کی صو رتحال خطرناک و تشویشناک ہے، گزشتہ روز 100 افراد کورونا وائرس کے با عث ایک دن میں انتقال کرگئے جو سیاہ دن ہے، لوگوں کی ز ندگیاں بچانا اور زندگی کو نارمل کرنا ہمارا مقصد ہے۔ کورونا وائرس پھیپھڑوں میں جنگ برپا کر دیتا ہے جس سے سانس لینے میں دشوا ری ہوتی ہے اور 100 لوگوں کو وائرس ہو تو ان میں سے 30 لوگوں کو علامات ظاہر نہیں ہوتیں جس سے انہیں وائرس کا پتا ہی نہیں ہو تا۔ڈاکٹر جاوید ا کر م کا کہنا تھا ہمارا مقصد کورونا ”پیسیو امیونائزیشن“ ہے، پلازمہ کیلئے اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کر رہے ہیں، 100 میں سے 5 فیصد لوگوں کو ہسپتال جانا پڑیگا اور انہیں وینٹی لیٹر بھی لگ سکتا ہے، وینٹی لیٹر دو دھاری تلوار ہے لیکن اس کا نقصان زیادہ ہے، و ینٹی لیٹر سے پھیپھڑوں کو نقصان ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں وینٹی لیٹرز سے کورونا وائرس کے مر یضو ں کی 99 فیصد اموات ہو ر ہی ہیں، ایک شخص کا انتقال ہوتا ہے تو پورے آئی سی یو والے پریشان ہو جاتے ہیں، 65 فیصد طبی عملے کی خواتین پر ان کے خاندان کی طر ف سے کا م نہ کر نے کا پریشر ہے۔دوسری جانب ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے ”پیسیوامیونائزیشن“سے کورونا کے علاج کیلئے لو گوں سے پلا زمہ عطیہ کرنیکی اپیل کی ہے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم