انتظار قتل کیس، تفتیشی افسر اور وکلا کے تاخیری حربے انصا ف کی راہ میں رکاوٹ بن گئے

          انتظار قتل کیس، تفتیشی افسر اور وکلا کے تاخیری حربے انصا ف کی راہ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انتظار قتل کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کیا جائے۔بدھ کو سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت کے موقع پر مدعی اورملزمان کے وکلا کے پیش نہیں ہوئے جبکہ کورونا وائرس کے خدشات کے باعث پولیس نے ملزمان کو بھی عدالت میں پیش نہیں کیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزمان اور وکلا پیش ہوں جبکہ پولیس کو بھی گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ ایک طویل عرصہ گزرجانے جانے کے باوجود کیس کی سماعت ملزمان کے وکلا اور تفتیشی افسر کے تاخیری حربوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے اور اکثر سماعتوں پر ملزمان کے وکلا پیش نہیں ہوتے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 8 ملزمان نے مختلف وکلا کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں جبکہ تفتیشی افسر بھی انصاف فراہمی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ مدعی کی جانب سے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی جاچکی ہے۔ادھر شہری حلقوں کا کہنا ہے اس کیس کے رونما ہونے کے موقع پر موجودہ صدر مملکت،گورنر سندھ سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن تاحال ورثا کو انصاف کی عدم فراہمی سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں

مزید :

صفحہ آخر -