سندھ پولیس میں کوروناکے مزید 19نئے کیسز سامنے آگئے

سندھ پولیس میں کوروناکے مزید 19نئے کیسز سامنے آگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس میں کوروناوائرس سے متاثرمزید 19نئے کیسز سامنے آئے ہیں،جس کے مجموعی تعداد 494ہوگئی ہے۔ترجمان سند پولیس کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران کورونا کے 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 08 پولیس اہلکاروں نے شہادت پائی۔شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق کراچی رینج سے تھا۔زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 324 ہے۔ 162افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراوّل دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -