بینک الفلاح، نیشنل بینک اور ماسٹرکارڈکورونا فنڈ کیلئے متحد

  بینک الفلاح، نیشنل بینک اور ماسٹرکارڈکورونا فنڈ کیلئے متحد

  

کراچی(پ ر) کورونا وائرس کے باعث موجودہ بحران کے دوران پاکستانی حکومت کو تعاون کی فراہمی کے مستحکم عزم کے ساتھ بینک الفلاح نے اس عالمی وبا کے دوران ضرورت مندوں کے لئے محفوظ آن لائن عطیات کے پورٹل کی فراہمی کے لئے ماسٹر کارڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے لوگ اب بحفاظت وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ 2020 کے لئے دنیا بھر میں کسی بھی مقام سے اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے عطیات جمع کراسکتے ہیں۔ یہ اقدام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بینکوں کے لئے ہدایات سے ہم آہنگ ہے تاکہ وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ 2020 میں باآسانی عطیات جمع کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ماسٹرکارڈ پیمنٹ گیٹ وے سروسز (ایم پی جی ایس) پروائیڈر کے طور پر بینک الفلاح کے ساتھ ماسٹر کارڈ بطور پیمنٹ ٹیکنالوجی پارٹنر اور این بی پی پیمنٹ لنک کے ساتھ بطور سہولت کار ہے۔ اس نئے اشتراک سے عطیات دہندہ گان کی سہولت یقینی ہوگی جس کے نتیجے میں وہ دنیا بھر میں باسہولت اور کسی پریشانی کے بغیر عطیات جمع کراسکیں گے۔ یہ اشتراک صارفین کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ آن لائن بینکنگ کی طرف آئیں اور غیرضروری طور پر برانچز آنے سے اجتناب کریں۔ اس اقدام پر بینک الفلاح کی گروپ ہیڈ ریٹیل مہرین احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "بینک الفلاح موجودہ حالات میں پاکستان بھر کے لوگوں کی درپیش مشکلات کا احساس رکھتا ہے اور ہمارا عزم ہے کہ ان غیرمعمولی حالات کے دوران حکومت کی مدد کے لئے اپنے کام سے بڑھ خدمات پیش کرسکیں۔ ہم ڈیجیٹل پیمنٹس میں اضافہ لانے اور اس ہدف کی جانب کام کرنے کے لئے حکومت کے ویژن پر پرعزم طور پر عمل پیرا ہیں۔ ہم ماسٹرکارڈ کے مکمل انٹیگریٹڈ گلوبل پیمنٹ پلیٹ فارم کے ساتھ اشتراک پر خوش ہیں۔ ہم گھر بیٹھے محفوظ طریقے سے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں فراخدلانہ عطیات دینے کے لئے ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو پاکستان میں ہیں یا ملک سے باہر ہیں۔ اب یہ ہمارے لئے اہم وقت ہے کہ ہم ایک قوم کے طور پر متحد ہوں اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ مستحکم طور پر ابھریں۔" ماسٹرکارڈ کے کنٹری منیجر مصر و پاکستان میگدی حسن نے کہا، "صف اول کی گلوبل پیمنٹس کی سہولت فراہم کرنے والوں کے طور پر ہم ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں تاکہ اس مشکل گھڑی میں لوگوں کی مدد کی جائے۔ اسی وجہ سے ہم نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے اور اسکے اثرات کے خاتمے کے لئے حال ہی میں متعدد اہداف طے کئے ہیں جن میں سال 2025 تک ڈیجیٹل معیشت کی رسائی ایک ارب افراد تک پہنچانے کا عزم بھی شامل ہے۔ ہم بینک الفلاح اور این بی پی کے ساتھ شراکت دار بننے پر خوش ہیں جس سے نہ صرف عطیات کے پلیٹ فارم پر ادائیگیاں کی جاسکیں گی بلکہ پاکستان میں ڈیجیٹیل ادائیگیوں کا ماحول بھی بہتر ہوگا اور لوگ ضرورت کے وقت عطیات کے لئے اپنا کارڈ استعمال کرسکیں گے۔ "

مزید :

صفحہ آخر -