کراچی میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، حنیدلاکھانی

  کراچی میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، حنیدلاکھانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت الما ل سندھ حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے اسی ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ کرونا وائرس کے کیسز سندھ میں ہیں، کراچی میں کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے، کاروبار ز ندگی چل رہا ہے اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام دیگر شعبے بھی کھل چکے ہیں لیکن ہر شعبے سے وابستہ افراد کو احتیاط کرنا ہوگی کیونکہ احتیاط بہت ضرور ی ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے احتیاط اور ڈسپلن کا مظاہر ہ نہ کیا تو مشکلات بڑھ جائیں گی، یہ بہت اچھی بات ہے کہ کوئی گاڑی چلا رہا ہے اور کوئی دوکان چلار ہا ہے ہر انسان اپنا رزق کما رہا ہے لیکن احتیاط ہر حال میں بہت ضروری ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری ذرا سی بے احتیاطی سے ہم اپنا کرونا وائرس کو بھی اپنے ساتھ گھر میں لے جائیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ بہت تیز ہے جس میں صوبائی حکومت کی سستی اور نہ کاہلی ہے، اگر جامع اقدامات کیے جاتے تو پھیلاؤ اسقدر نہ بڑھتا، سرکاری ہسپتالوں سمیت نجی ہسپتال بھی بھر ے پڑے ہیں، جتنا ہم اس مرض سے احتیاط کریں گے اتنا ہی بہتر ہوگا کیونکہ ابھی تک کرونا کی کوئی ویکیسن نہیں دریافت ہوسکی، پوری دنیا اس کے علاج کی کھوج میں لگی ہوئی ہے لیکن ابھی تک کسی کو بھی کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف آگاہی مہم بہت ضروری ہو گئی ہے لوگوں کو بتانا ہوگا کہ کھانستے ہوئے اور چھینکتے ہوئے کوئی کپڑا منہ پر رکھیں، ماسک کا استعمال کریں، ہاتھوں کو دھوئیں اور گلوز پہنیں، سینیٹائزر اور صابن سے ہاتھ دھوئیں، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اپنے وسائل کے مطابق نہ صرف عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے بلکہ تما م صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھی مکمل تعاون کر رہی ہے، اس وقت ہمیں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے تا کہ اس کے بڑہتے ہوئے مریضوں میں کمی آئے کیونکہ اس کا واحد حل اس کے پھیلاؤ کو روکنا اوراحتیاطی تدابیر ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -