کراچی: طیارے کا انجن مکان کی بالائی منزل سے اتار لیا گیا

کراچی: طیارے کا انجن مکان کی بالائی منزل سے اتار لیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا انجن مکان کی بالائی منزل سے اتار لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے کے انجن کو کرین اور دیگر بھاری مشینری کے ذریعے چھت سے اتارا گیا، طیارے کے انجن کو ایئرپورٹ منتقل کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے مکمل ملبے کو جہاز کے اصل ڈیزائن کے مطابق ڈائیگرام کی شکل دی جائے گی۔واضح رہے کہ22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے(پی آئی اے) کی پرواز حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 72 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوئی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -