ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے،چیف سیکرٹری سندھ

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے،چیف سیکرٹری سندھ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تاجروں کو 10 لاکھ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیرصدارت ایس او پیز پر عمل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ خلاف ورزی پر دکان اور مارکیٹ سیل کی جائیں۔چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس کے دوران بتایا کہ تاجروں نے ایس او پیز پر عمل کاحلف نامہ جمع کرایا ہے، جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے 10 لاکھ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر نے ہدایت جاری کی ہے کہ دکان اور مارکیٹ سیل یا جرمانہ عائد کرتے وقت موبائل سے کارروائی ریکارڈ کی جائے۔اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کرونا کے پھیلا اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کرونا کو حقیقت تسلیم کرکے بچنے کی تدبیر اختیارکی جائیں،گھر سین کلتے وقت ماسک پہننا نہ بھولیں۔

مزید :

صفحہ آخر -