کراچی:ایس بی سی اے نے مختلف غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا

  کراچی:ایس بی سی اے نے مختلف غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں خلاف ضابطہ کمرشل،اضافی منزلوں سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبر R-1802بلاک 2،پلاٹ نمبر R-595،بلاک 2 اورپلاٹ نمبرR-67،بلاک 17،پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں،آرسی سی چھت وکالمزکو منہدم کردیاجبکہ جمشید ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 5A-37،بلاک 4،کے اے سی ایچ ایس،پر تیسری منزل چھت پارٹیشن دیواروں اور سامنے کی جانب تعمیرات،اور پلاٹ نمبر 1/3،بلاک 6،پی ای سی ایچ ایس پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں آرسی سی چھت وکالمزکو منہدم کردیاگیا۔علاوہ ازیں مختلف ڈیمالیشن ٹیموں کی جانب سے کارروائیوں میں لانڈھی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر RR-356اور پلاٹ نمبر RR-337،خرم آباد پر کمروں اورچاردیواری سمیت تمام تعمیرات، صدرٹاؤن میں پلاٹ نمبر 125/1,RS-01،رامسوامی کوارٹرزکے گراؤنڈفلور کی آرسی سی چھت،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 11/12،بلاک 5-D،پاپوش نگرپرچوتھی منزل کی چھت کومنہدم کردیاجبکہ گلشن اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبر C-20،بلاک 5،پر دوسری منزل کو جزوی طورپرمنہدم کردیاگیا۔مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔

مزید :

صفحہ آخر -