کسٹمز کی کارروائیاں،ممنوعہ انجکشن برآمد،3ملزمان گرفتار

  کسٹمز کی کارروائیاں،ممنوعہ انجکشن برآمد،3ملزمان گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز نے مختلف کاروائیوں میں ممنوعہ بوسٹن انجکشن اور اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز جے آئی اے پی کلکٹریٹ کے کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر نجی کورئیر کمپنی کے دفتر سے ساوتھ افریقہ سے کراچی پہنچنے والے پارسل کو قبضہ میں لے کر 48لاکھ30ہزار روپے مالیت کے 1610 ممنوعہ بوسٹن انجکشن برامد کر کے پارسل منگانے والے صدر الدین نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ادھر کسٹم پریوینٹو کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے بولٹن مارکیٹ ایم اے جناح روڈ میں قائم 3 گوداموں پر چھاپے مارکر اسمگل شدہ بنسن،ڈن ہل،پائن اور کنگ ایڈورڈ سگار برآمد کر 2 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ برآمد شدہ سگریٹ کواے ایس او ویئر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -