حکومت سندھ نے کراچی شہر کو کچراچی میں تبدیل کردیا ہے،آفتا ب صدیقی

  حکومت سندھ نے کراچی شہر کو کچراچی میں تبدیل کردیا ہے،آفتا ب صدیقی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے وزراء پریس کانفرنس اور بیانا ت سے باہر نکل کر سندھ میں صحت و صفائی اور دیگر چیزوں کے نظام کو بہتر بنائیں۔ حکومت سندھ نے کراچی شہر کو کچراچی میں تبدیل کردیا ہے۔ شہر میں جابجا کچرے اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے دیگر وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ شہر کورونا سے بچے تو دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ سے عوام کو کوئی امیدنہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔بارشیں شروع ہوتے ہی شہر میں موجود گندگی کے ڈھیر شہریوں کے لئے بیماریوں کا باعث بنیں گے۔ حکومت سندھ ہر معاملے میں زبانی جمع خرچ اور ٹال مٹول سے کام لیتی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے شہر کے تمام بلدیاتی ادارے آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔سندھ حکومت کے چیمپینز پی آئی اے اور اسٹیل ملزکے ماہر بننے کے بجائے جو انکی ذمہ داری ہے اس پر توجہ دیں۔ حکومت سندھ نے 12سالوں میں صرف بیان بازی سے حکومت چلائی ہے۔ حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے اقدامات کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -