سائٹ لمیٹڈ نے ٹریٹمنٹ پلانٹ سکھر کیلئے 15ایکڑ اراضی مختص کر دی

    سائٹ لمیٹڈ نے ٹریٹمنٹ پلانٹ سکھر کیلئے 15ایکڑ اراضی مختص کر دی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزارت صنعت وتجارت نے سندھ کے صنعتی زونز میں ماحولیاتی مسائل حل کرنے کی طرف پیش رفت شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں سکھرصنعتی زون میں اینول ڈیولپمنٹ پلان (اے ڈی پی)میں شامل کمبائنڈایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی پی سی ون کی تیاری کاکام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔وزیرصنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجوکی خصوصی ہدایات پرایم ڈی سائٹ پرویزاحمدبلوچ نے سائٹ کے انجینئرزاورنجی کنسلٹنٹ کی ٹیم پروجیکٹ کی اراضی کاجائزہ لے کرفزیبلٹی اورپی سی ون تیارکرنے کیلئے سکھر بھیج دی جس نے کمبائنڈایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ سکھرکیلئے مختص اراضی کاجائزہ اورسروے مکمل کرلیاہے۔اے ڈی پی میں شامل پروجیکٹ ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ سکھرکی اسکیم پرگزشتہ مالی سال اراضی مختص نہ ہونے کی وجہ سے عملدرآمدنہیں ہوسکاتھاجس پرصوبائی وزیرصنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پلانٹ کے لئے اراضی کامسئلہ حل کرکے پروجیکٹ کی فزیبلٹی اورپی سی ون تیارکرنے کی ہدایت کی تھی۔سائٹ لمیٹڈانتظامیہ نے ایکسپورٹ پروموٹنگ زون(ای پی زیڈ)کو100ایکڑاراضی کی فراہمی کیلئے کی گئی میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ ختم کری اورپلاننگ کرکے کمبائنڈایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے15ایکڑاراضی مختص کردی ہے۔ایم ڈی سائٹ کے احکام پرانجینئرنگ اسٹاف انوائرمنٹ پروجیکٹ کی فیزیبلٹی اور پی سی ون تیارکرنے کیلئے سکھربھیجاگیا۔اس سلسلے سائٹ نے نجی کنسلٹینٹ شفیع لاکھوکی خدمات حاصل کیں جنہیں انوائرنمنٹ انجینئرزحامدخانزادہ،محمودحسین،ڈرائنگ انجینئرزفہیم شیخ اورگلشن ملانوکی بھی معاونت حاصل ہے۔ٹیم نے کمبائنڈ ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے مختص 15ایکڑاراضی کاجائزہ اورسروے مکمل کرلیاہے۔وزیرصنعت وتجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو کی ذاتی دلچسپی اورسائٹ انتظامیہ کی پیشہ ورانہ کوششوں سے یہ پروجیکٹ کی پی سی ون کی تیاری کا کام اب حتمی مراحل میں داخل ہوچکاہے جس کی تکمیل سے سکھرصنعتی زون کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -