نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے

  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کر اچی کی جانب سے کورونا وائرس اور دیگر امراض سے نمٹنے کیلئے جاری مہم کے سلسلے میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں جراثیم کش ادویہ کااسپرے کیا گیا۔اس موقع پر الخدمت کے رضاکاروں نے مختلف وارڈ دفاتر اور اسپتال کے مختلف حصوں میں اسپرے کیا۔اسپتال انتظامیہ کی جانب سے الخدمت سے اسپرے کرنے پر اظہار تشکر کیا گیا۔دریں اثنا ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا ہے کہ الخدمت کی جانب سے جراثیم کش ادویہ کا اسپرے تو سارا سال جاری رہتا ہے،مگر کورونا وائرس کے آغاز سے الخدمت نے جراثیم کش ادویہ کے اسپرے کی خصوصی مہم شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے۔اسپرے کی مہم کے تحت الخدمت اب تک شہر کے بیشتر اہم مقامات مساجد، امام بارگاہوں،مندروں،گرجا گھروں،بازاروں،اسپتالوں، فیکٹریوں اور کارخانوں میں اسپرے کر چکی ہے۔انہوں نے کہا اب بھی اسپتالوں اور دیگر اہم مقاما ت پراسپرے کیا جارہا ہے۔راشد قریشی کا کہنا تھاکہ کورونا کی وبا کے مکمل خاتمے تک اسپرے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -